Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”لائیک بٹن“ ایجاد کرنیوالے انجینیئر نے ایپس کا استعمال ترک کردیا

لندن ....... 2007ءمیں یادگار قسم کے آئیکونک فیچر تیار کرنے والے فیس بک انجینیئر جسٹن روزنسٹین نے کہا ہے کہ انہوں نے ایپس کا استعمال بالکل ترک کردیا ہے کیونکہ اتنے برسوں تک ان فیچرز سے رابطہ رکھنے کے بعد انہیں یقین ہوگیا ہے کہ وہ انسان کی اتنی مدد نہیں کرتے جتنا انکا وقت ضائع کرتے ہیں یا ان کا نقصان کرتے ہیں۔ انکے خیال میں سوشل میڈیا اور اس پر آنے والے بہت سارے فیچرز انسان کی وہ حالت کرتے ہیں جو منشیات سے ہوتا ہے۔ انکا کہناتھا کہ انہوں نے بچوں کو فضولیات سے الگ رکھنے کیلئے فیس بک پر ”پیرنٹل کنٹرول“ کا نظام بھی شروع کیا مگر اسکے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آسکے اوراگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مستقبل قریب میں بچوں کا ذہنی طو رپر بے لگام ہوجانا یقینی امر ہے۔ بڑے لوگ بھی اس کی وجہ سے اپنے اردگرد کی دنیا سے بالکل بے خبر اور لاتعلق ہوکر رہ جائیں گے۔ سلیکون ویلی نے جو چیز اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑتے ہوئے شروع کی تھی وہ اس کے چکر میں پڑنے والے لوگوں کی قبر کا کتبہ بھی بن سکتا ہے۔

شیئر: