Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردوزبان، تاریخ و ثقافت کا اٹوٹ حصہ ہے،نجمہ ہبت اللہ

امپھال۔۔۔۔منی پور کی گورنر ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ اردو ہندوستانی تاریخ اور ثقافت کااٹوٹ حصہ ہے ۔انہوں نے امپھال ہوٹل میں اردو ، عربی ، سی اے بی اے، ایم ڈی ٹی پی مراکز کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو مختلف زبانوں کا مجموعہ ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس نے دیگر زبانوں کے الفاظ بھی اپنے اندر سمولئے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے الفاظ کا استعمال دیگر زبانوں میں بھی کیا جاتا ہے۔ زبان اور مذہب 2 الگ الگ موضوعات ہیں کیونکہ مختلف مذاہب کے لوگ اُس علاقے کی زبان بولتے ہیں جہاں وہ رہتے ہیں ۔ انہوں کہا کہ جب ان کو اطلاع ملی کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کے تحت کام کرنے والا ادارہ قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو امپھال میں پروگرام منعقد کررہا ہے جہاں مسلمان منی پوری زبان بولتے ہیں تو انہیں تھوڑی حیرت ہوئی لیکن لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر وہ کافی خوش ہیں۔ڈاکٹر ہبت اللہ نے اردو زبان کے فروغ ،خوبصورتی اور گہرائی و گیرائی پر گفتگوکرتے ہوئے اردو زبان کی ترقی میں ہندوستانی سینما کے کردار کو بھی سراہا۔

شیئر: