Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹیسٹ: دلچسپ صورتحال میں داخل، سری لنکا کے 34/5رنز

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے تاہم اسے مجموعی طور پر 254 رنز کی برتری حاصل ہے۔دن کے آخری اوور میں وہاب ریاض نے چندی مل کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی ۔ مینڈس8 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے اور کوشل سلوا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محمد عباس نے کوشل سلوا کو 3 کے انفرادی سکور پر آوٹ کر دیا۔سری لنکا کی دوسری وکٹ 22 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے کرونارتنے کو 7کے انفردی ا سکور پر بولڈ کر دیا ۔ سمراوکرما بھی 13 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے۔33 کے مجموعی ا سکور پر یاسر شاہ نے نائٹ واچ مین لکمل کو پویلین کی راہ دکھا دی۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ پاکستان کو فالو آن کرنے کے بجائے سری لنکا نے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے اسے پاکستان پر 220 رنز کی برتری حاصل تھی۔ سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اور دلروان پریرا نے 3، 3 جبکہ گامیج اور لکمل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں کھیل کے تیسرے دن شان مسعود اور سمیع اسلم نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پہلی وکٹ 61 رنز پر گری ۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بولر گامیج نے شان مسعود کو 16 رنز پر بولڈ کر دیا۔یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ تھی۔اس کے اگلے اوور میں سنچری بنانے کے خواہشمند سمیع اسلم بھی 39 رنز بنا کر چلتے بنے ا نہیں دلروان پریرا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ تیسری وکٹ 92 پر گری۔ اسد شفیق 12 رنز بنا کر لکمل کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ سری لنکن بولرز وقفے وقفے سے پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے ۔بابر اعظم پھر ناکام رہے اور8رنز بنا کر ہیراتھ کی پہلی وکٹ بنے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 180 کے اسکور پر گری جب ہیراتھ نے اظہر علی کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔انھوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرفراز احمد 14 رنز بنا کر دلروان پریرا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ہیراتھ نے محمد عامر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ حارث سہیل 2چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر دلروان کی تیسری وکٹ بنے۔ 250 کے مجموعی ا سکور پر وہاب ریاض 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔آخری آوٹ ہونے والے یاسر شاہ نے 2چھکے اور ایک چوکا لگاتے ہوئے 24 رنز بنائے ۔ 
 

شیئر: