Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں پھر ٹارگٹ کلنگ،5 افراد جاں بحق

کوئٹہ .. کوئٹہ میں پھرٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ پر مری آباد سے ہزار گجنی سبزی منڈی جانےوالی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ ڈرائیور حاجی صالح محمد ، خادم حسین ، محمد علی ، سید سرور سمیت 5 جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادی سے ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی۔
 

شیئر: