Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی نوٹ 5 کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شیاؤمی کمپنی کا آنے والا اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 5 خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ اب اس فون کی نئی تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ چائنہ کے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے نئے فون کی تصویر جاری کی گئی ہیں۔ یہ اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 4 سے قدرے مختلف ہے۔ فون کا ڈسپلے 6 انچ کا ہے اور اس میں اسکرین کے اوپر اور نیچے زیادہ بیزل دیے گئے ہیں۔فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ 16 اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 25 آکٹا کور پراسیسر ، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج اور 4000 ملی ایمپئرز آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ 3 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1299 اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1699 یان ہو گی۔  
 

شیئر: