Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی پاور کارپوریشن میں بھرتی کیلئے سلیکشن فہرست مسترد

    لکھنؤ۔۔۔۔۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اترپردیش  پاور کارپوریشن میں تکنیکی گریڈ کے 3095  عہدوں پر سلیکشن کیلئے جاری لسٹ کو  ردّ کردیا ہے۔ کورٹ نے  اسٹیٹ  پاور  سروس کمیشن کو   ہدایات دی ہیں کہ  ٹریپل سی  لیاقت والوں کی نئے  سرے سے میرٹ لسٹ تیار کر نتیجہ جاری کیا جائے۔ کورٹ نے  پرائیویٹ اداروں کے  غیرمنظور شدہ ڈگری یافتگان کو سلیکشن لسٹ سے  باہر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کورٹ نے کہا کہ  سرکاری نوکری  میں صرف منظور شدہ ادارہ سے  ڈگری یا ڈپلومہ یافتگان کو  ہی سلیکٹ کرنے کا حق ہے۔ لسٹ ردّ کرتے ہوئے کورٹ نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانک  اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منظور شدہ کمپیوٹر کانسیپٹ کورس (ٹریپل سی) نیز اس کے مساوی ڈگری کو اہل ماننے کا   بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 23  نومبر 2015 ء کا حکم جائز ہے۔ پرشانت کمار جایسوال سمیت سیکڑوں امیدواروں کی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس یشونت  ورما نے یہ احکام دیے۔ عرضی پر وکیل  سیمانت سنگھ، ابھیشیک  شریواستو سمیت کئی وکلاء نے بحث کیں۔ کمیشن نے 6 ستمبر 2014 ء کو تکنیکی گریڈ کے 2211 عہدے اور 24  اپریل 2015 ء کو 884  عہدوں کی تقرری کا اشتہار  جاری کیا تھا۔   اس میں دیگر اہلیتوں کے  علاوہ ٹرپل سی کی ڈگری ہونا لازمی تھی۔ کورٹ نے سلیکشن  لسٹ ردّ کرتے ہوئے ہدایات دیئے ہیں کہ منظور شدہ ڈگری یافتگان کا نئے سرے سے لسٹ تیار کر نتیجہ جاری کیا جائے۔

شیئر: