Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کے 2ٹکڑے، ڈرائیور بچ گیا

رفحاء..... بجلی کے کھمبے سے ٹکرا جانے پر گاڑی 2ٹکڑے ہوجانے کے باوجود سعودی شہری معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سعودی نوجوان رفحاءکمشنری میں امیر نایف روڈ پر برق رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ اچانک سامنے سے آجانے والی گاڑی سے اس کی ٹکر ہوگئی اور یکایک گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس پر اس کے 2 ٹکڑے ہوگئے تاہم ڈرائیور کو معمولی سے ہی زخم آئے۔
 

شیئر: