ڈی آئی خان ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2018 میں تحریک انصاف سارے صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ بڑے ڈاکووں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے۔ زرداری سنیما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا۔آج اسکے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی اور19 شوگر ملوں ہیں۔ عزیر بلوچ کہتا ہے 13 شوگرملز قبضہ کر کے زرداری کو دیں۔قانون کو سب کے لئے ایک بنانا ہے۔کسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہاکہشاہد خاقان عباسی اب بھی نوازشریف کو وزیراعظم سمجھتے ہیں۔ جو ملک دنیا میں آگے نکلا اس میں میرٹ کا نظام بہتر تھا۔اگر ن لیگ میں میرٹ ہوتی تو مریم بی بی کیسے آگے آجاتیں۔ پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا؟۔بینظیربھٹو کے بعد زرداری نے کاغذ دکھایا کہ میں اور بلاول پارٹی سربراہ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں مانا گیا۔پاکستان میں گزشتہ 2سال میں 2ڈگری گرمی بڑھی، بارش کم ہوئی۔سارے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا پروگرام لائیں گے۔نواز شریف نے چھانگا مانگا میں سیاست دانوں کی بولیاں لگائیں لیکن ہم نے خیبرپختونخوا میں چھانگا مانگا جیسے 40 جنگل بنائے ہیں۔