Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسرائیلی حملے اور خلاف ورزیاں روکنے کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال، اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت، غزہ کے شہریوں کو درپیش انسانی تباہی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ، مصری ہم منصب ڈاکٹر بدرعبدالعطی، یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس، ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور جرمنی کے ہم منصب سے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ٹیلی فون پر رابطے کیے تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ایلیسن ڈلورتھ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: