Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے اونکس ایرینا میں ایم ڈی ایل بیسٹ سمر سیریز کا شاندار اختتام

ایونٹ میں جوش و خروش سے بھرپور پرفارمینسز دیکھنے کو ملیں۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسیقی کے بڑے نام ’مدل بیسٹ‘ نے جمعے کو جدہ کے اونکس ایرینا میں اس سال کی سمر سیریز کا اختتام انتہائی شاندار انداز میں کیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر جوش و خروش سے بھرپور پرفارمینسز دیکھنے کو ملیں۔
امریکی میوزیکل گروپ ’بلیک آئیڈ پیز‘ نے تماشائیوں میں توانائی کی زبردست لہر دوڑا دی اور دنیا بھر میں اپنے ہِٹ ہونے والے آئٹمز سے انھیں مسحور کیے رکھا۔
لیڈ ووکلسٹ ’وِل آئی ایم‘ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ سعودی عرب واپس آنے پر ریپرز کے گروپ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔‘
اس موقع پر انہوں نے ایک گیت ’یونیٹی، کولیبوریشن اینڈ ٹوگیدرنیس‘ (جس کا وسیع مفہوم اتحاد و قربت ہے) کے نام کر دیا۔
انہوں نے کہا ’اگر ہماری زندگیوں میں یہ اوصاف نہیں ہیں تو انھیں تلاش کرنا چاہیے، خاص طور پر اپنے خاندان میں۔ اور ہمیں محبت کی جستجو کرنی چاہیے۔
لیڈ ووکلسٹ کا مل جُل کر امید کے ساتھ رہنے کا یہ پیغام بہت موثر تھا اور وہاں موجود لوگوں کو یوں لگا کہ یہ الفاظ ان کے لیے ہیں۔
’بلیک آئیڈ پیز‘ کی پرفارمنس کے بعد اٹلی کے الیکٹرونک ٹریئو میدُوزا نے اپنی خوبصورت بِیٹس کے ساتھ رات کو انجام تک پہنچایا۔
میدُوزا نے کہا کہ ’جدہ کے اس ہجوم نے آج جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اس نے رگ و پے میں بجلی سی دوڑا دی ہے۔

 جدہ میں سٹیج پر بین الاقوامی اور مقامی فنکار اکٹھے ہوتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

اس سال کی ’مدل بیسٹ‘ سمر سیریز میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں عالمی شہرت کے حامل سٹارز نے اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ ان کے علاوہ علاقائی فنکاروں نے بھی خوب داد و تحسین وصول کی۔
رحاب نے جدہ میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں چاروں ہفتے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا ’یہاں بے پناہ جوش و خروش ملتا ہے۔’بلیک آئیڈ پیز‘ اور امریکی گلوکار’ٹائی ڈالر سائن‘ جیسے دنیا کے مشہور فنکاروں کو دیکھ کر اور ان کے ساتھ سعودی عرب کے ٹیلنٹ کے فنکارانہ مظاہرہ سے پتہ چلتا ہے کہ موسیقی کے منظرنامے میں ہم کہاں تک پہنچ چکے ہیں۔‘

Caption

’اس مرتبہ گرمیوں میں میرے لیے سفر ممکن نہ تھا لہذا مجھے ویک اینڈز پر بہترین اور پُرلطف وقت گزارنے کا موقع مل گیا۔ میں نے ہر ایک پرفامینس سے  بہت تفریح حاصل کی۔
ایک اور فین سھل مروان نے کہا کہ’مدل بیسٹ‘ نے سعودی عرب میں تفریحی منظر کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ باہر موسم بہت گرم ہے لیکن جدہ میں اونیکس ایرینا، موسیقی کے شائقین کے لیے حسبِ دلخواہ ماحول بنا دیتا ہے جس سے لوگ موسیقی کے اس تجربے کا پورا مزہ لیتے ہیں۔‘
’سب سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ جدہ میں سٹیج پر بین الاقوامی اور مقامی فنکار اکٹھے ہوجاتے ہیں اور اپنی تابانی کو مرتعش کرتے ہیں۔‘
 ’مدل بیسٹ‘ کے فنکار اب آئندہ پروگرام ’ایکس پی میوزک فیچرز‘ اور اپنے فلیگ شپ ’ساؤنڈ سٹورم فیسٹول‘ کی تیاری میں لگ گئے ہیں جس کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہوگا۔

 

شیئر: