Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کو بلندیوں پر اڑتا محسوس کررہا ہوں، سری لنکن کپتان

دبئی:سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش فتح کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے میں خود بلندیوں پر اڑتا محسوس کررہا ہوں۔اس کامیابی کا سہرا تما م کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے سر ہے جن کی محنت اور رہنمائی ہمارے اس تاریخی کامیابی کا سبب بنی۔انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔چندی مل کا کہنا تھا کہ اب ہمارے سامنے ہند کے خلاف سیریز کی شکل میں ایک اور بڑا چیلنج ہے لیکن اس سیریز کے نتیجے ہم نے جو کچھ سیکھا اورجس طرح اپنی منصوبہ بندی کو کامیابی سے آگے بڑھایا وہ یقینی طور پر ہند کے خلاف بھی ہمارے کام آئےگی۔کھلاڑیوں کو بھی اس کامیابی سے غیر معمولی اعتماد ملا ہے جو مزید کامیابیوں کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے اپنے اسپنرز کو خصوصیت سے سراہا جن کی بولنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم پوری سیریز میں دباوکا شکار رہی۔چندی مل نے کہا کہ چوتھے دن آخری سیشن میں ہمیں کچھ دباو کا سامنا رہا لیکن آخری دن بولرز نے اس کا بخوبی ازالہ کردیا۔

شیئر: