Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: پاکستان انٹر نیشنل اسکول ’’انگلش سیکشن ‘‘کے طلبہ کی کیمبرج امتحانات میں کامیابی

    جدہ (ارسلان ہاشمی )کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے10اکتوبر کو جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل اسکول، انگلش سیکشن  کے11  طالب علموں نے  15کیمبرج آؤ ٹ اسٹینڈنگ لرنر ایوارڈز حاصل کئے ۔ ان ایوارڈز میں ’’ٹاپ اِن دا ورلڈ ـ‘‘،  ’’ٹاپ اِن داکنٹری‘‘ ، اور ’’ٹاپ اِن دا ریجن‘‘  شامل ہیں ۔ پرنسپل عدنان ناصر نے شاندار نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام طالب علموں  ان کے والدین اور اساتذہ کو  مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے معمارانِ مستقبل کی کامیابیاں دیکھ کر اس امر کا یقین ہو گیا ہے کہ اگر اپنے اہداف بلند رکھیں اور ان کے حصول کی کوشش کریں تو کامیابی یقینی ہے۔  یاد رکھیے کہ یہ نتائج آپ کی حتمی کامیابی نہیں بلکہ منزل مراد کے حصول کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس عزم کے ساتھ آگے بڑھیں کہ کامرانیوں کایہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رکھیں گے اورپاکستان کا نام روشن کریں گے۔  پرنسپل عدنان ناصر نے مزید کہا  15کیمبرج آؤ ٹ اسٹینڈنگ لرنر ایوارڈزاس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن خطے میں نہ صرف معیاری تدریس میں سب سے آگے ہے بلکہ شعبہ تعلیم میں شاندار ریکارڈ قائم کیے ہوئے ہے۔انھوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابیاں ان کی آرزؤں کے مطابق  وطن عزیز کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں صائم عمر نے AS میتھ میٹکس میں’’ٹاپ اِن دا ورلڈ‘‘ ۔AS  کے امتحان میں چوہدری حیدر علی خان نے AICT میں ،  وفا اشعرنے اکنامکس اور  ASکے امتحان میں احمد سلمان نے اکائونٹنگ اور اکنامکس میں جبکہ شفا اشعر نے اکنامکس  اور  IGCSE کے امتحان میں عارفہ نے پاکستان اسٹڈیز اور محمد حمزہ نے اسلامیات میں ’’ٹاپ اِن داکنٹری‘‘ ایوارڈ حاصل کیے ۔  AS  کے امتحان میں عائشہ صدیقی  او ر فہد فہیم حسن نےIT جبکہ  IGCSE کے امتحان میں وانیا افروز نے ESL & ICT میں  ’’ٹاپ ان دی ریجن‘‘  ایوارڈ حاصل۔صائم عمر نے کیمبرج  ASکے امتحان میں تین مضامین  کے ساتھ تیسری جبکہ چار مضامین کے ساتھ  ملیحہ مسعود نے AL کے امتحان میں دوسری اور احمد سلمان نے  ’’ویسٹرن پراونس ‘‘  جدہ  ASمیں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

شیئر: