Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس لڑکی نےسوشل میڈیا پر راہول کا مقدر بدل دیا

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کی ڈیجیٹل ٹیم گجرات الیکشن سے پہلی کافی سرگرم نظر آرہی ہے۔ جب راہو ل گاندھی گجرات کے دورے پر تھے تب ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ’’وکاس پاگل ہوگیا‘‘کی مہم چلائی۔ کانگریس کی نئی ڈیجیٹل ٹیم مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کھل کر تنقید کرتی نظر آرہی ہے۔ واضح ہو کہ اس ڈیجیٹل ٹیم میں حال ہی میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ دیویا اسپندنا عرف رامیا ٹیم کی سربراہ بنائی گئیں۔راہول گاندھی نے آئی ٹی اور سوشل میڈیا سیل کی سربراہی میں تمام ریاستوں میں قائم آئی ٹی اور سوشل میڈیا سیل کو تحلیل کردیا ۔رامیا کےسوشل میڈیا سنبھالنے کے بعد  کانگریس کافی سرگرم ہوگئی ہے۔رامیا عام طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں پارٹی پر تنقید کیلئے معروف ہیں۔ ان کے سامنے پہلا اور سب سے بڑا مسئلہ جعلی خبروں کا ہے۔اس وقت کانگریس کی نئی سوشل میڈیا ٹیم میں 85خواتین کارکنان سرگرم عمل ہیں۔

شیئر: