Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 18 مارچ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں بدھ کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے برقرار رہی، جبکہ گزشتہ دن بھی اس کی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4 لاکھ 11 ہزار 635 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بدھ کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 75 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 494 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 282 روپے ہو چکی ہے۔
تاہم ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 5 ہزار 10 ڈالر پر مستحکم رہی۔ جبکہ  فی اونس چاندی کی قیمت میں 0.75 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی  نئی قیمت 80.10  ڈالر ہو چکی ہے۔

شیئر: