پاکستان میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ عید تک جاری رہے گا؟
پاکستان میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ عید تک جاری رہے گا؟
بدھ 18 مارچ 2026 13:17
پیر کو ملک بھر میں 17 سے 25 مارچ تک بارشوں کے ایک نئے سلسلے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا: فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
بدھ کو این ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع ہیں۔
بارشوں کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان بھی ہے۔
18 سے 21 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کے نتیجے میں برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکام کے مطابق بارشیوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں: فائل فوٹو اے ایف پی
این ڈی ایم اے نے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری جبکہ بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس سے پہلے پیر کو ملک بھر میں 17 سے 25 مارچ تک بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
الرٹ میں حکام نے بتایا تھا کہ مغربی ہواؤں کا یہ طاقت ور سلسلہ منگل سے ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا۔