Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں چوروں کی بے حسی

لندن  ....  انسانی بے حسی کس تنزلی اور گراوٹ تک جاچکی ہے اسکا اندازہ  یہاں ایک سی سی ٹی وی کیمرہ کی وڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جو ایک سپر مارکیٹ  کی ہے۔ وڈیو میں ایک  بڑی بی کو جن کی عمر 85سال کے لگ بھگ ہے اچانک اپنا دل پکڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان پر دل کا یہ دورہ لندن کی ایک کوآپریٹو مارکیٹ میں اسوقت پڑا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ خریداری میں مصروف تھیں۔ خاتون کی حالت دیکھ کر اور ان کے شوہر کو ان سے زیادہ معمر پا کر چوروں نے موقع سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور بڑی مہارت سے انکا پرس اڑا لیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ خاتون کے پرس میں صرف 60پونڈ ہی تھے۔ ساتھ موجود شوہر کو بھی لٹیروں کی اس حرکت کا کوئی علم نہ ہوسکا مگر خفیہ کیمرے نے ساری چیز ریکارڈ کرلی۔ وڈیو کے مطابق چوری کی واردات کرنے والا شخص نیلی جینز اور بھورے رنگ کی قمیض زیب تن کئے ہوئے تھا۔ اب تک اسکی گرفتاری کے حوالے سے کوئی خبر نہیں مل سکی۔

شیئر: