Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنسپل کے دانت توڑنے والا لڑکا گرفتار

حائل۔۔۔۔حائل پولیس نے اسکول کے پرنسپل کو زدوکوب کرکے ان کے دانت توڑنے والے 14 سالہ طالبعلم کو گرفتار کرلیا۔ حائل پولیس کے ترجمان سامی النجیفان نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسکول کنگ عبداللہ محلے میں واقع ہے۔ شکایت العزیزیہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پرنسپل کے دانت ٹوٹ گئے اور سر میں چوٹیں آئیں ۔حملہ آور لڑکے کو گرفتار کرکے اصلاح خانے بھیج دیا گیا۔

شیئر: