Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان : کراچی سستا جبکہ لاہور مہنگا شہر

اسلام آباد.... پاکستان کے5 بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین جبکہ لاہور سب سے مہنگا شہر ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ(سی پی آئی) کی روشنی میں اگست 2017 ءکے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ شرح 3.3 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے 5 بڑے شہرں میں سی پی آئی کی مناسبت سے لاہور سب سے مہنگا شہر ہے جہاں اگست 2017ء کے دوران سی پی آئی کی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

شیئر: