سعودی عرب کے محکمۂ ہوا بازی نے کہا ہے کہ پیر کو نجران اور جازان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملوں میں کچھ املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جو افراد زخمی ہوئے ان کے زخموں کی نوعیت معمولی ہے۔