Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زندہ جل گئے

ریاض: ریاض کے البدر محلے میں واقع ورکشاپ میں لگنے والی آگ سے جھلسنے والے افراد کی تعداد 10ہوگئی۔ زخمیوں کی تعداد 3بتائی جاتی ہے۔ آتشزدگی کے متعلق مزید تفصیلات محکمہ شہری دفاع تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ آج اتوار کو البدر محلے میں لکڑی کی ورکشاپ میں آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور انسانوں سمیت اندر موجود ہر شے کو جلا کر خاکستر کردیا۔ورک شاپ میں لکڑی کی اشیا بنائی جاتی تھیں جس کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اندر موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔محکم شہری دفاع نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔
 

شیئر: