Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیکون پاور کا پورٹیبل ایس ایس ڈی ڈیوائس

سلیکون پاور نے بولٹ بی 80 سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کروا دیا ہے۔ ڈیوائس نہ صرف پورٹیبل ہے بلکہ ڈسٹ اور واٹر پروف بھی ہے۔
 
 ڈیوائس کو 120 جی بی ، 240  جی بی اور 480 جی بی کےاسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو ڈیوائس میں شامل کیا گیا تاکہ اسے جدید لیپ ٹاپ اور ڈیوائسز سے منسلک کیا جا سکے۔ ڈیوائس کی ٹرانسفر اسپیڈ 500 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ 
 
سلیکون پاور کے مطابق یہ مارکیٹ میں موجود اب تک کا سب سے چھوٹا سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو ہے جسکا وزن صرف 53 گرام ہے۔ڈیوائس کی قیمت کے بارے میں تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
 

شیئر: