Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلم دودھ فروش کو گئو اسمگلر بتا کر 51گائیں چھین لیں

الور۔۔۔۔الور ضلع میں دودھ کا کاروبار کرنے والے مسلم خاندان سے   51گائیں چھین کرگئوشالہ پہنچا دیا گیا۔کہا جارہا ہے کہ یہ کام پولیس کی ملی بھگت سے انجام دیا۔ضلع کشن گڑھ کے باس تھانہ علاقے میں رہنے والے سبامیو ولد نصروخان کے پاس اب صرف ایک گائے اور 20بچھڑےبچے ہیں جو دود ھ نہ ملنے سے بھوکے پیاسے تڑپ رہے ہیں۔اسے روزی روٹی سے بھی محروم کردیا گاؤں والوں نے بتایا کہ سبا میو دودھ کا کاروبار کرتا ہے، اس کے پاس 51گائیں اور بچھڑے ہیں۔ وہ روزانہ 100کلو سے زیادہ دودھ فروخت کرتا ہے ۔ سبا میو کے گھر والے گایوں کے چھین لینے کے سبب اب بچھڑوں کو بوتل سے دودھ پلارہے ہیں۔ہندو تنظیم نے زبردستی گایوں کو گئوشالہ بھیج دیا اور سبا میو کو گائے اسمگلر ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ضلع میو پنجاب کے سرپرست شیر محمد نے کہا کہ الو ر میں مسلم خاندانوں کو گائے پالنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں کو گئو اسمگلر ثابت کرنے کوشش کی جارہی ہے۔اگر انتظامیہ مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی تو تحریک چلائی جائیگی۔

شیئر: