Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”آئی ایم سوری “

کیلیفورنیا .... محققین کاکہناہے کہ آپ کا کوئی ساتھی آپ کو ظہرانے کی دعوت دے یا پھر جمعہ کی شب ڈنر پر بلائے تو آپ اس سے ”آئی ایم سوری“ کہہ کر جان بچا لیتے ہیں تو وہ منہ بنالیتا ہے لیکن اب جو جائزہ رپورٹ تیار کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ یہ معذرت دوسرے شخص کیلئے انتہائی منفی ثابت ہوتی ہے۔ اگرچہ آپ خود کو اچھا سمجھنے لگتے ہیں کہ آپ نے بروقت اس سے معذرت کرلی۔ محققین نے بتایا کہ آپ جس سے سوری کررہے ہوتے ہیں وہ شخص خود کو ”مسترد کردہ شخص “ تصور کررہا ہوتا ہے اور وہ خود بھی سمجھتا ہے کہ وہ بھی اس قسم کی معذرت کرے تاہم اس کے آئی ایم سوری کہنے اور آپ کے معذرت کرنے میں کافی فرق پایا جاتا ہے۔ یہ بھی خوب اچھی طرح سمجھنا چاہئے کہ متاثرہ شخص اسی طرح آپ سے ”انتقام“ لے سکتا ہے۔ اس جائزہ رپورٹ کی تیاری کے دوران ایک ہزار شرکاءسے گفتگو کی گئی اور یہ دیکھا گیا کہ آئی ایم سوری کہنے پر دوسرے شخص کا تاثر کیا بنتا ہے۔ ان شرکاءمیں 480نفسیات کے طالب علم تھے۔ انہیں مختلف مواقع بتائے گئے جس میں ایک یہ بھی تھا کہ آپ کے کمرے میں رہنے والا ساتھی جو مزید آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہے لیکن آپ اسے نکال باہر کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے شخص سے جب آپ سوری کہتے ہیں تو ظاہر ہے کہ اس کے احساسات اور جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہوتی ہے۔

شیئر: