Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القطیف میں 55غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض .... قطیف کمشنری میں مکتب العمل کے افسران نے چھاپہ مار کر اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 55تارکین کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے 42کا تعلق قانونِ محنت کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تھا۔ یہ کارکن اپنے کفیل کو چھوڑ کر کسی اور کے یہاں کام کررہے تھے۔ بعض ایسے بھی تھے جو نجی کاروبار میں مصروف تھے۔ ان میں سے 13اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پائے گئے۔ گرفتار شدگان کو القطیف پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تارکین وطن النابیہ قصبے میں اسکریپ اور کباڑ کی دکانوں پر کام کررہے تھے۔
 

شیئر: