Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان مجاہد بلوچ کا ایم کیو ایم پاکستان سے اخراج

کراچی...ایم کیو ایم پاکستان نے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بھی طلب کرلیا گیا ۔بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کمیٹی کی سفارش پر کارروائی کی گئی۔ سلمان مجاہد کا اب ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ذرائع کے مطابق سلمان مجاہد بلوچ کی رکنیت پاک سرزمین پارٹی کے حق میں بیان دینے کے معاملے میں خارج کی گئی۔دریں اثناءسلمان مجاہد بلوچ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی ایم کیو ایم پاکستان سے نہیں نکال سکتا ۔ پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔ میں نے کون سی نظم وضبط کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستارِ،کنور نوید اور کامران ٹیسوری کو مجھ سے ذاتی رنجش ہے۔ پریس کانفرنس میں عوام کو سچائی سے آگاہ کروں گا۔

شیئر: