Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں2چینی کرکٹرز شامل ہونگے

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کی انتظامیہ نے نے سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں 2 چینی کرکٹرز کو بھی اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ، چینی کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان، چین کے کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے چین کے 2 انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے۔ٹیم میں شامل کیے جانے والے چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور امید ہے کہ انہیں ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

شیئر: