Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نظام شمسی کے باہر ایک اور دنیا بھی ہوسکتی ہے، ناسا

کیپ کینورل ، فلاڈیلفیا .... نظام شمسی کے ماہرین اور فلکیات پر نظررکھنے والے سائنسدان اب تک یقین کی حد تک صرف یہی جانتے ہیں کہ ہمارا نظام شمسی 8ستاروں پر مشتمل ہے مگر امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے مختلف شواہد کی بنیاد پر یہ انکشاف کیا ہے کہ ہمارے نظام شمسی کے بالکل آخری سرے کے پاس ایک اور دنیا ہوسکتی ہے۔ جسے سائنسدان نویں ستارے کا نام دے رہے ہیں۔ ناسا نے اس حوالے سے نویں ستارے کی موجودگی کے بارے میں 5مختلف شواہد اکٹھے کئے ہیں مگرسردست یہ سمجھنا کہ نویں ستارے کا کوئی وجود نہیں مسئلے کا حل نہیں بلکہ مسئلے کو مزید پیچیدہ بناسکتا ہے۔ اب ناسا کے سائنسدانوں کی ٹیم نویں ستارے کی تلاش میں ہوائی پہنچی ہوئی ہے جہاں سے وہ دوربین کے ذریعے آسمان پر نظر لگائے ہوئے ہے اور یہ اس امید میں ہے کہ اس پراسرار دنیا کا تھوڑا بہت بھی سراغ ملا تو اس حوالے سے مزید کام آگے بڑھ سکتا ہے۔ واضح ہوکہ نویں ستارے کے وجود یا عدم وجود کا مسئلہ پوری دنیا کے سائنسدانوں کیلئے برسوں سے پیچیدہ معمہ بنا رہا ہے اور کوئی بھی اس کا حتمی جواب دینے پر آمادہ نہیں۔

شیئر: