امنِ عامہ سینٹر 911 کو فی منٹ 58 کالز موصول
ریاض کے سینٹر کو موصول ہونے والی کالز کی تعداد 35 ہزار 352 تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
قومی مرکز برائے امن عامہ 911 کو ایک دن میں 84 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں۔ ریاض ریجن کے مرکز کو سب سے زیادہ کالز موصول ہوئیں۔
اخبار 24 کے مطابق امن عامہ کا ہنگامی امدادی مرکز ’911‘ ریاض، مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ کے لیے جبکہ دیگر شہروں کے لیے 999 نمبر مخصوص ہے۔
ہنگامی امدادی سینٹر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 22 جنوری 2026 کو ریاض کے سینٹر کو موصول ہونے والی کالز کی تعداد 35 ہزار 352 تھی جبکہ دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ریجن رہا جہاں 26 ہزار 247 کالز ریسو کی گئیں۔
مشرقی ریجن کے 911 سینٹر کو 16 ہزار 200 جبکہ مدینہ منورہ کے مرکز سے 7 ہزار 67 افراد نے ایک ہی دن میں رابطہ کیا۔
امن عامہ کے مرکز کا کہنا تھا کہ ایک دن میں موصول ہونے والی مجموعی کالز کی تعداد 84 ہزار 866 ہے جو کہ فی منٹ 58 کالز ہے۔
