Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران ڈیوٹی ہلاک ہونیوالے اہلکاروں کے خاندانوں کی مدد کیجائے گی، یوگی

لکھنو ..... وزیر اعلیٰ یوگی نے یہاں پولیس لائن میں اپنی ڈیوٹی کے دوران کام آجانے والے پولیس والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور انھوں نے اعلان کیا کہ ایسے پولیس والوں کے کنبوں کو دی جانے والی امدادی رقم میں دگنے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جن پولیس والوں کے بچے نوکری کے قابل ہیں انھیں سرکاری ملازمت دی جائے گی اس کے علاوہ ان کو ملنے والے سفری بھتے میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور ان کی تعلیمی فیس بھی معاف کردی جائے گی ۔

شیئر: