Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بار سلونامیں لاکھوں افراد سڑکوں پر

 میڈرڈ.... اسپین نے کاتالونیا کی خودمختاری معطل کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ۔ بارسلونا میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ا سپینی وزیر اعظم نے غیرمعمولی اقدامات شروع کرنے کا الزام کاتالونیا کے علیحدگی پسندوں پر عائد کیا ہے۔ بارسلونا حکومت کے فیصلے سے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے تمام انتظامی اختیارات میڈرڈ حکومت کو منتقل ہو جائیں گے۔ ا سپینی وزیراعظم نے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے، کارلیس پوج ڈیمونٹ کی حکومت برخاست کرنے اور نئے انتخابات اگلے6 ماہ میں کرانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔دریں اثناءاسپینی وزیر اعظم کے اقدامات کےخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہر کیا ۔کاتالونیا کے رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ اسپین کے غیر قانونی اقدامات کو کاتالونیا کے عوام تسلیم نہیں کریں گے۔یہ دورِ آمریت کے بعدکاتالونیا کے عوام پر ہونے والا اب تک کا بدترین حملہ ہے۔

شیئر: