Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریا جانیوالی خواتین نقاب نہ لیں

ریاض ...سعودی وزارت داخلہ نے آسٹریا سفر کرنے والی سعودی خواتین کو تاکید کی ہے کہ وہ نقاب سے متعلق آسٹریا کے نئے قانون کا احترام کریں۔ آسٹریا نے یکم اکتوبر2017ءسے پبلک مقامات پر نقاب لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی نہ صرف یہ کہ آسٹریا میں آباد لوگوں پر لگائی گئی ہے بلکہ سیاحوں پر بھی نافذ کی جارہی ہے۔ جو خاتون بھی خلاف ورزی کی مرتکب ہوگی اس پر 150یورو کا جرمانہ ہوگا۔ خلاف ورزی دہرانے پر گرفتار کرلی جائیگی۔
 

شیئر: