Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی کی تجویز

اوٹاوا... شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم نے طیاروں میں لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے پرپابندی کی تجویز دی ہے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اس بات پرغور کررہی ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز میں لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی جائے۔اس اقدام کا مقصد لیپ ٹاپ کی بیٹری سے آتشزدگی کے خطرات سے طیارے کو محفوظ بنانا ہے۔اس تجویز پر حتمی فیصلہ ایوی ایشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بھی دوران پرواز لیپ ٹاپ پرپابندی کی تجویز کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ امریکی حکام نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک ڈیوائسزکے دوران پرواز استعمال پر محدود عرصے کے لئے پابندی لگائی تھی۔

شیئر: