Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دن کا آغاز خوبصورت انداز میں کیجیے

آپ کے دن کا انحصار ایک بھرپور ، خوبصورت اور صحت مند صبح پر ہوتا ہے۔دن کا بہترین آغاز آپ کے دن کو خوشگوار بنا دیتا ہے جبکہ صبح اٹھتے ہی کوئی ناگوار یا تھکا دینے والا کام موڈ خراب کر کے سارا دن بد مزہ اور تھکا دینے والا بنا دیتا ہے ۔
 
ماہرین طب کے مطابق الارم کا سنوز بٹن نیند میں خلل ڈالنے والی بدترین شے ہے۔ جب الارم بجے تو اسے فوراً بند کرتے ہوئے بستر سے اٹھ کھڑے ہوں۔الارم بجتے ہی سنوز کا بٹن دبانا نہ تو آپ کو اطمینان سے سونے دیتا ہے اور نہ ہی آپ تازہ دم ہو کر اٹھ پاتے ہیں۔ 
 
نیند سے جاگ جانے کے بعد بھرپور انگڑائیاں لیں۔ اس سے آپ کے جسم میں کھنچاو¿ پیدا ہوگا اور آپ خود کو تازہ دم محسوس کریں گے۔ سستی سے بستر میں لیٹے رہنے سے بستر سے نکلنے کے بعد بھی آپ خود کو فریش محسوس نہیں کر پاتے ۔
 
طبی ماہرین کے مطابق نیند سے اٹھتے ہی کافی پینا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ صبح کے اوقات میں جسم میں توانائی پیدا کرنے کے لیے کارٹیسول نامی ہارمون خارج ہوتا ہے ۔ اس وقت کیفین کا استعمال ان ہارمونز کی پیداوار میں کمی کا سبب بنتا ہے جس کا نتیجہ تھکن اور غنودگی کی صورت میں نکلتا ہے۔
 
صبح اٹھ کر کبھی بھی سب سے پہلے ای مل چیک کرنہ کریں یہ دن کو خراب کردینے والا عمل ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کے ان باکس میں کوئی پریشان کن میل موجود ہو جو آپ کو الجھا دے اور اس کے بعد آپ سارا دن پریشان رہیں۔ای میل کو ہمیشہ دن کے درمیانی حصے میں چیک کریں۔
 
نیند سے اٹھنے کے بعد بستر ضرور درست کریں، یہ ذہن ہر خوش کن اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ بکھرا ہو بستر آپ کے ذہن کو تناو¿ اور الجھن کا شکار بنا سکتا ہے۔گھر سے نکلنے سے پہلے بستر کو ضرور درست کریں تاکہ شام کو جب آپ واپس آئیں تو آپ کو اپنا بستر صاف ستھرا ملے، اس سے آپ کے دن بھر کے تناو¿ اور تھکن میں کمی ہوگی اور آپ خود کو آرام دہ محسوس کریں گے۔
 
اپنے صبح کے کاموں کی ایک مخصوص روٹین بنا لیں۔ آہستہ آہستہ آپ کا جسم اور دماغ اس روٹین کا عادی ہوجائے گا اور دماغ ایک خود کار طریقے سے کام کرنے لگے گا۔
 
 

شیئر: