Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا آبنائے ہرمز میں ایران کے بعض اہداف پر دفاعی حملے

امریکہ کے ایک عہدیدار نے پیر کو بتایا ہے کہ امریکہ نے اہم وسط مدتی انتخابات سے ایک روز قبل آبنائے ہرمز میں ایران کے بعض اہداف پر دفاعی حملے کیے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جزیرۂ قشم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان حملوں میں ان ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو امریکی تنصیبات کے خلاف زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل استعمال کر رہے تھے۔ عہدیدار کو اس معاملے پر عوامی سطح پر بیان دینے کی اجازت نہیں تھی۔
یہ حملے مکمل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بجائے محدود نوعیت کے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم یہ حملے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملے نہیں کرے گا۔
وال اسٹریٹ جرنل نے ان حملوں کی خبر اس سے پہلے دی تھی۔

شیئر: