Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاندار تجربات اور فیسٹیو پریڈ کے ساتھ ریاض میں ’الدیرہ ونٹر‘ کا آغاز

یہ زون مستحکم مقامی ورثے کو جدید پرکشش مقامات کے ساتھ ملاتا ہے (فوٹو: دیرہ ڈیسٹینیشن)
ریاض سیزن کے ساتویں ایڈیشن کے ایک زون اور الدیرہ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے زیرِ انتظام الدیرہ ونٹر کا آغاز ہو گیا ہے جس نے ثقافتی ورثے اور تفریحی تجربات دیکھنے کے شوقین افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ زون مستحکم مقامی ورثے کو جدید پرکشش مقامات کے ساتھ ملاتا ہے جو آنے والوں کو خریداری، کھانے پینے، انٹرایکٹیو سرگرمیوں اور تفریح کے ساتھ ساتھ الدیرہ کے روایتی بازاروں اور مقامات کو دریافت کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
افتتاح میں ایک تہوار کے طور پر پریڈ پیش کی گئی جو الدیرہ پارک سے شروع ہوئی، العطایف سٹریٹ پر جاری رہی اور القیساریہ سکوائر پر ختم ہوئی۔ لوگ اس کے ساتھ ہونے والی پرفارمنس اور تقریبات سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکھٹے ہوئے جو اس علاقے کے منفرد ماحول اور شناخت کی عکاسی کرتی تھیں۔
اس پریڈ نے 128 روزہ پروگرام کے آغاز کی نشاندہی کی جس میں الدیرہ کے روایتی کردار کا جشن منانے اور اس کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے والے تقریبات ہیں۔
الدیرہ ونٹر ایک متنوع پروگرام پیش کرتا ہے جو تمام عمر کے افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی سرگرمیوں کے ذریعے تاریخی مقامات، روایتی بازاروں اور عوامی جگہوں کو زندہ کرتا ہے۔ ثقافت، ورثے، تفریح، خریداری اور کھانے پینے کو ملا کر یہ پروگرام آنے والون کو علاقے کے مقامات کو تلاش کرنے، اس کی منفرد خصوصیات کو دریافت کرنے اور اس کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
ریاض سیزن کا ساتواں ایڈیشن کنسرٹس، پرفارمنس اور عوامی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کی ایک وسیع رینج پیش کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جو پورے سیزن میں وزیٹرز کو رنگارنگ آپشن فراہم کرتا ہے۔

 

شیئر: