Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساب المواطن کے مسائل کا حل

 ابہا.... سعودی عہدیداروں نے اطمینان دلایا ہے کہ جن سعودی شہریوں کو بینک اکاﺅنٹ کے سلسلے میں مشکلات درپیش ہیں اور وہ حساب المواطن (سٹیزن اکاﺅنٹ) کے مستحق زمروں میں سے کسی ایک میں شامل ہیں انہیں زر تلافی سے محروم نہیں کیا جائیگا بشرطیکہ وہ زر تلافی جمع کرانے کیلئے موثر بینک اکاﺅنٹ نمبر پیش کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک خدمات کی معطلی کا زرِ تلافی کی تقسیم پر کوئی اثر نہیں ہوگاالبتہ اگر کسی شخص کو موثر بینک اکاﺅنٹ نہ مل پا رہا ہو تو اسکا مسئلہ حل ہونے تک زر تلافی پیش کرنے کا عمل معطل رہیگا۔ اس سلسلے کی دیگر تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ سعودی حکومت نے حساب المواطن کے زمرے میں آنے والے مقامی شہریوں کیلئے پہلی قسط کے طور پر 1.7ارب ریال منظور کرلئے ہیں۔ رقم ماہ رواں اکتوبر کے آخر میں جاری کی جائیگی۔

شیئر: