Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے کس طرح نمٹیں ، ترکی الفیصل

قاہرہ .... سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ اور امریکہ وبرطانیہ میں مملکت کے سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے مشورہ دیا ہے کہ ایرانی دھمکیوں کا جواب دیا جائے۔ انہوں نے نیویارک میں منعقدہ ” مشرق وسطیٰ امن کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ ایران پر دباﺅ ڈالنا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے اور ایٹمی معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا ڈنڈا لہرا کر ایرانیوں سے معاہدے کے متن بلکہ اسکی روح کی بھی پابندی کرائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والوں نے گلابی تصویر مرتسم کردی اور یہ تاثر دیدیا کہ ایران ہر لحاظ سے مغرب کیلئے کھل جائیگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی واضح نہیں البتہ یہ درست ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے ہٹ کر ایران کے جارحانہ اقدامات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہیں۔
 

شیئر: