Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” نیوم“ سے سعودی معیشت کو کیاملے گا؟

جدہ.... ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مستقبل کے جس تاریخی منصوبے نیوم کا اعلان کیا ہے وہ مملکت کے شمال مغرب میں روبعمل لایا جائیگا۔ اسکی بدولت اقتصادی فروغ کے 6اہم مواقع حاصل ہونگے۔ سعودی عرب کو 70ارب ڈالر تک کی آمدنی ہوگی۔سعودی سرمایہ کاروں کو ایسے شعبوں میں سرمایہ لگانے کے مواقع میسر ہونگے جو اب تک نہیں تھے اورانکے لئے انہیں سعودی عرب سے باہر نکلنا پڑتا تھا۔ سعودی شہری غیر ممالک کی سیاحت سے بے نیاز ہوجائیں گے اور سیاحت کیلئے نیوم جانا پسند کرینگے۔ آئندہ برسوں کے دوران نیوم میں 500ارب ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ لگایا جائیگا۔ اسکے غیر معمولی فوائد نمودار ہونگے۔ نیوم سے مملکت کی مجموعی قومی پیداوار 2030ءتک سالانہ 100ارب ڈالر ہوگی۔ ممکن ہے اس سے بھی زیادہ ہو۔ نیوم میں فی کس آمدنی کی شرح دنیا کے ہر ملک سے بڑھ کر ہوگی۔
 

شیئر: