Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان، پوست کی پیداوار میں 64 فیصد اضافہ

کابل…  افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال پوست کی ریکارڈ فصل کاٹی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بات دہشتگردی اور منظم جرائم سے لڑائی کے سلسلے میں ایک بری خبر ہے۔افغانستان کے وزیر برائے انسداد ِمنشیات سلامت عظیمی نے کہاکہ عدم استحکام کے حالات کے باعث حکومت پوست کو تلف کرنے کے پروگرام پر عمل درآمد نہ کرا سکی، جس کی وجہ سے منافع بخش فصل کی پیداوار میں 64 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور اس وقت یہ فصل 3  لاکھ 40 ہزار  ہیکٹر پر کاشت کی گئی ہے۔عظیمی کے پیش روجنرل خدائے داد ہزارہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی بدعنوانی اور کمزوریاں اس سلسلے میں معاون عناصر بنے جسے اْنھوں نے ملک میں منشیات کی سونامی کا بحران قرار دیا۔ طالبان اور دیگر شدت پسند گروہوں کی جانب سے انتظامیہ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں اْنھوں نے مزید زمین ہتھیا لی ہے، اور اپنے عزائم کے فروغ کیلئے پوست کی کاشت میں اضافہ کر دیا ہے۔گزشتہ برس، پوست کی پیداوار 2لاکھ ایک ہزار ہیکٹر پر کی گئی، جس سے 4700 ٹن افیون پیدا ہوا، جس میں 2015ء کے مقابلے میں 46 فیصد تک کا اضافہ آیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال10 ہزار ٹن زیادہ افیون پیدا ہوا۔واضح رہے کہ افیون سے ہیروئن بنتی ہے۔ 
 

شیئر: