Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگا پور ٹینس ٹورنامنٹ: ووزنیا اور گارسیا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سنگاپور: سنگاپور ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیا کی اور عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ سے مقابلہ ہوا۔ ڈینش کھلاڑی نے حریف کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ کیرولین ووزنیا کی با آسانی0-6 اور2-6 سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں فرانس کی کیرولین گارسیا اور یوکرائن کی الینا کے درمیان ایک سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یوکرائن کی کھلاڑی نے دلچسپ کھیل کے بعد پہلا سیٹ6-7 سے جیت لیا۔ فرانس کی کیرولین نے کم بیک کر کے دوسرے سیٹ میں 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے سیٹ میں انتہائی خوبصورت اور سخت مقابلے کے بعد فرانس کی کھلاڑی نے 5-7سے کامیابی حاصل کرلی ۔ اس جیت نے انہیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

شیئر: