Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردوں کی فہرست میں اضافہ

ابوظبی ....متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی شخصیات اور اداروں کی فہرست میں یمن کی 10شخصیتوں اور ایک ادارے کو شامل کردیا۔ یہ فیصلہ ”دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد مرکز“ کے اُس فیصلے کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ مذکورہ مرکز میں امریکہ اور جی سی سی ممالک شامل ہیں۔ سعودی عرب اور امریکہ ا سکی مشترکہ سربراہی کررہے ہیں۔
 

شیئر: