Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبد الحسیم خان اپنے چچا حنیف خان کی وجہ سے کپتان بنے تھے ، حسن سردار

  کراچی:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسابق کپتان و اولمپئین حسن سردار نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحسیم خان کے ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔حسن سردار نے کہا کہ وہ کوئی غیر معمولی کھلاڑی نہیں اور ان سے کئی درجے بہتر کھلاڑی اس وقت پاکستان میں موجود اور قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں اس لیے حسیم خان کی عدم موجودگی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ایک سوال کے جواب میں حسن سردار نے کہا کہ عبدالحسیم خان کو ان کے چچا اولمپیئن حنیف خان کی وجہ سے ہی ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور انھیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے۔حسن سردار نے کہا کہ ہمارے سامنے قومی مفاد ہوتا ہے، کسی سے کسی قسم کا انتقام کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، ہم ملک میں دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو ہی قومی ٹیم میں منتخب کرتے ہیں۔

شیئر: