Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیوں پر گاڑی ضبط کرنے کے فیصلے پر عملدآمد شروع

کویت: ٹریفک خلاف ورزیوں پر 2ماہ گاڑی ضبط کرنے اور15دینار جرمانے پر عملدآمد شروع ہوچکاہے۔ وزارت داخلہ کے سیکریٹری برائے امور ٹریفک جنرل فہد الشویع نے ہدایت جاری کردی ہے کہ فیصلے پر عملدآمد کیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق سیٹ بیلٹ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال، غلط پارکنگ ،حد رفتار سے تجاوز اور دیگر خلاف ورزیوں پر گاڑی ضبط کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ غلط پارکنگ پر دو ماہ گاڑی ضبط کے علاوہ 15دینار جرمانہ بھی ادا کیا جائے گا۔
 

شیئر: