سعودی کھلاڑی آئیڈیل کیوں بن گیا؟
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
ریاض ....سعودی کھلاڑی احمد الغامدی، اسرائیلی کھلاڑی کیساتھ مقابلے سے دستبردار ہوکر بین الاقوامی چیمپیئن شپ سے دستبردار ہوگیا۔ کراٹے کی سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد الغامدی کے اس فیصلے کو ٹویٹر پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔ ہزاروں عربوں اور خلیجی شہریوں نے الغامدی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے مثالی کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو اپنی ذات سے بالا ہوکر ملک و قوم اور ملت کی سربلندی کو اپنی ترجیح بنائے ہوئے ہیں۔