Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: خاتون ڈرائیور کی ٹکر

جدہ .... سعودی عرب میں ابھی تک ڈرائیونگ کی اجازت نہ ہونے کے باوجود جدہ میں 2ایسی گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی جن میں سے ایک خاتون چلا رہی تھی۔ اس کے ہمراہ 3لڑکیاں بھی بیٹھی ہوئی تھیں۔ گاڑیوں میں ٹکر الصفاءاور السبعین کے چوراہے پر ہوئی۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ٹریفک اہلکاروں نے معاملہ سلجھا دیا۔
 

شیئر: