Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن ملازمہ پر کیا گزری؟

ریاض ....سری لنکا کی ایک گھریلو ملازمہ ریگستان میں چرواہے کے طورپر 17برس تک کام کرتی رہی۔ اس دوران اسے نہ چھٹی ملی اور نہ ہی اپنے گھر والوں سے ملاقات کیلئے جانے دیا گیا۔17برس بعد وہ وطن واپس چلی گئی۔ وہ 2000ءمیں سعودی عرب آئی تھی۔ ڈیڑھ برس سے اسے اپنے گھر والوں سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس دوران اسے تنخواہ بھی نہیں ملی تھی۔ سری لنکا کے ڈیلی مرر نے ایجنسی کے عہدیدار راجہ بکسا کے حوالے سے اطلاع دی کہ گھریلو ملازمہ نے17برس تک چرواہے کے طور پر کام کیا۔ اس نے ڈیڑھ برس پہلے ڈیوٹی چھوڑ دی۔ کسی کو اس کا علم نہیں تھا کہ وہ کہاں چلی گئی۔ ریاض میں سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا۔ سفارتکاروں نے سعودی پولیس سے شکایت کی۔ بالاخر ملازمہ کی رہائش کی نشاندہی کرکے اسے اسکے حقوق دلا کر وطن بھجوا دیا گیا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں