Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بیوی نے سوتن لانے پر شوہر کو مبارکباد پیش کردی

تبوک ..... تبوک کے النشیفہ قریے کے اسکول کی ایک استانی نے اپنے شوہر کو سوتن لانے پر واٹس ایپ کے ذریعے مبارکباد پیش کی اور اسے مالی تحفہ بھی دیا۔ استانی نے شوہر کے نام پیغام میں تحریر کیا " اللہ تعالیٰ آپ کی شادی میں خیرو برکت دے۔ دونوں کو نعمتوں سے نہال کردے اور دونوں کو اچھائی پر جمع رکھے" ۔ سوتن لانے والے سلیمان ناصر البلوی نے اپنی پہلی بیوی کے پیغام تہنیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پہلی بیوی میری بوڑھی ماں کی خدمت جی جان سے کررہی ہے۔ ملازمت کے باوجود گھریلو ملازمہ کی خدمت حاصل نہیں کیں۔ بچوں کی نگہداشت بھی تن و تنہا کر رہی ہے۔ یہ سماجی کفالت اور محبت کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکثر و بیشتر سوتن لانا معیوب سمجھا جاتا ہے، عام لوگوں کا ذہن یہی ہے کہ نئی بیوی لڑائی جھگڑے اور مشکلات پیدا کرتی ہے۔ اس قسم کی سوچ رکھنے والے یہ بات بھول جاتے ہیں کہ شوہر دوسری شادی کرے یا نہ کرے بہت سارے گھروں میں میاں بیوی کے درمیان اختلافات ہوتے ہی ہیں۔ تبوک میں پہلی بیوی کے پیغام تہنیت پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور فراخدل استانی کیلئے قدر و منزلت کا اظہار نقطہ عروج کو پہنچ چکا ہے ۔

شیئر: