Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ء سے خواتین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

ریاض ...جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ 2018ءکے اوائل سے خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے سعودی اسپورٹس میپ تبدیل کرنےوالے اہم فیصلے ریاض میں پریس کانفرنس کرکے سنائے۔ آل الشیخ نے اطمینان دلایا کہ تمام کھیلوںکی مطلوبہ سرپرستی کی جائیگی۔ کھیلوں کا معیار بلند کیا جائیگا۔ ایسے ٹھیکیداروں سے تمام منصوبے واپس لے لئے جائیں گے جنہوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں امیر عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم 18ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائیگا۔ اس میں بیک وقت 25 ہزارشائقین کی گنجائش ہوگی۔ آئندہ 5 ماہ کے اندر شائقین ای ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم، بریدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی، دمام میں امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم اور الاحساءمیں امیر عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں ای گیٹ جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔عوام کے لئے مکمل تفریحی کمپلیکس ریستورانوں ، قہوہ خانوں ، غذائی اشیاءکے مرکز، پروگراموں او رمیچوں کے اسکرینز پر مشتمل ہوں گے۔ یہ کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، دمام کے امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم اور جدہ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میںقائم کئے جائیں گے جو جدہ کنگ عبداللہ سٹی اسٹیڈیم میں ہوا کا نظام بہتر بنانے کیلئے 5ماہ کے اندر 160مشینیں نصب کی جائیں گی۔ ہر طرح کے مقابلوں کے ٹکٹوں کی خرید و فروخت کو بھی منظم کیا جائیگا۔
 

شیئر: