Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل سعود نے آب زمزم کے کنویں کا ہمیشہ خیال رکھا، زائرین

مکہ مکرمہ ...... زائرین حرم نے واضح کیا ہے کہ آل سعود نے آب زمزم کے کنویں کا ہمیشہ خیال رکھا۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود اور پھر ان کے حکمراں بیٹوں شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ خالد ، شاہ فہد ، شاہ عبداللہ اور ان دنوں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آب زمزم کے کنویں سے استفادے کو یقینی بنانے کیلئے جب جب جس جس اقدام کی ضرورت پڑی تب تب اسے احسن شکل میں انجام دیاگیا۔ 56 برس کے دوران آب زمزم کے کنویں کے حوالے سے متعدد اقداما ت کئے گئے۔ مکہ مکرمہ کی تاریخ کے اسکالر اور سیرت مبارکہ کے تاریخی مقامات کے محقق ڈاکٹر سمیر برقہ نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ آب زمزم کا کنواں خانہ کعبہ سے 20 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ شاہ عبدالعزیز نے اپنے عہد میں اس کے اطراف عمارت تعمیر کرا کر آب زمزم کی سبیل کا بندوبست کیا تھا۔ مطاف میں تنگی پیدا ہوجانے پر اسے منہدم کردیاگیا تھا اور کنویں تک جانے کیلئے مطاف کے زیریں حصے میں راستہ بنایا گیا تھا۔ 1399 ھ میں شاہ خالد نے آب زمزم کی صفائی جدید اور مکمل ترین وسائل کے ذریعے کرائی تھی جس کی بدولت آب زمزم حرم شریف کے ایک ایک حصے میں کولرز کے ذریعے مہیا ہونے لگا۔ 1424 ھ کے دوران شاہ فہد نے آب زمزم کے تہہ خانے جانے والی سیڑھیاں ختم کرا دیں تاکہ زائرین طواف آسانی سے کرسکیں اور انہیں طواف کرنے کیلئے زیادہ جگہ میسر آسکے۔ آب زمزم کے کنویں کی نشاندہی کیلئے ایک دائرہ نما نشان بنا دیاگیا جس پر " بئر زمزم" تحریر کردیاگیا تھا۔ چند روز قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آب زمزم کے کنویں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فرمان جاری کیا ۔ نیا منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک کے تحت آب زمزم کے کنویں کے ڈھانچے کی مرمت ہوگی دوسرے حصے کے تحت آب زمزم کو جراثیم سے محفوظ کرنے والی اسکیم کو مکمل کیا جائے گا۔ آب زمزم کے کنویں کے 12 نام مشہور ہیں۔ زمزم، زمم، زمازم، رکظة، جبرائیل، شباعة، شفائ، سقم، طعام، طعم اور طعام الابرار قابل ذکر ہیں۔ یہ منصوبہ 7 ماہ میں مکمل ہوگا۔ دوسری جانب مسجد الحرام سیکیورٹی کے ترجمان سامح السلمی نے بتایا کہ مطاف میں ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کرلی گئی ہیں۔ آب زمزم کنویں کے منصوبے پر عملدرآمد کے پیش نظر مطاف کا بڑا حصہ گھیر لیاگیا ہے اس کیوجہ سے طواف کرنے کی جگہ تنگ ہوگئی ہے۔ 

شیئر: