Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین میں انتہائی نادر قسم کا گدھ

ٹاریفا، اسپین..... وائلڈ لائف کے مشہور ہسپانوی فوٹو گرافر اینڈریو فیوسک نے ایک ایسے نادر پرندے کی تصویر جاری کردی ہے جو بہت ہی عنقا قسم کا ہے۔ یہ کتنا نایاب ہے اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے یورپ میں اس قسم کے صرف 6پرندے دیکھے جاسکے ہیں اور یہ پہلا پرندہ ہے جو اسپین میں اڑتا نظرآیا ہے۔ اینڈریو کا کہناتھا کہ یہ انکی خوش قسمتی تھی کہ وہ پیشے کیلئے معمول کے مطابق پرندوں کی نایاب تصاویر اتارنے کے مشن پر نکلے تھے کہ اچانک آسمان پر انہیں ایک عجیب و غریب پرندہ نظرآیا۔ جو گدھ تھا وہ اس پرندے کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اسپین میں اس سے قبل ایسا کوئی دوسرا پرندہ نظر نہیں آیاتھا اور یہی وجہ ہے کہ اسپین کے لوگ اسے عالمی عجائب میں شمار کررہے ہیں۔ اینڈریو کا کہناہے کہ وہ اپنے کیمرے کا لینس یونہی درست کررہا تھا کہ انہیں دور آسمان پر یہ پرندہ نظر آیا اور انہوں نے لمحہ ضائع کئے بغیر اسکی تصاویر اتار لیں۔ واضح ہو کہ یہ گدھ روپیل نسل سے تعلق رکھتا ہے اور دنیا میں سب سے اونچی پرواز والا پرندہ سمجھا جاتا ہے۔اسکے بازوﺅں کی لمبائی ڈھائی میٹر بتائی جاتی ہے۔

شیئر: